غزہ پٹی میں مزاحمتی تحریک کے ٹھکانوں پر بمباری

غزہ پٹی میں مزاحمتی تحریک کے ٹھکانوں پر بمباری

صہیونی فوج کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی میں مزاحتمی تحریک کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطینی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی فوج کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی میں مزاحتمی تحریک کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صہیونی لڑاکا طیاروں نے مغربی غزہ کے علاقے السفینہ اور عسقلان  پر متعدد بار شدید بمباری کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فلسطینی ذرائع نے غزہ میں شدید دھماکوں کی خبر دی تھی۔

یاد رہے کہ پیر 14مئی کے روز امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا گیا جس پر فلسطینیوں نے احتجاج کیا تھا،صیہونی دہشتگرد فورسز بے دردی سے نہتے مظاہرین کو گولیوں سے بھون ڈالا اور ایک ہی دن میں70 سے زائد شہریوں کو شہید اور 2 ہزار سے زائد کو زخمی کردیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
We are All Zakzaky
telegram