غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ جارحیت کا خطرہ، عسکری کیمپ خالی کرا لئے گئے

غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ جارحیت کا خطرہ، عسکری کیمپ خالی کرا لئے گئے

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس اسرائیل کی طرف سے جنگی مشقوں کو سنجیدگی سے دیکھتی ہے اور احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کیلیے جماعت کے عسکری ونگ کے مراکز کو خالی کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حماس کے ایک ذمہ دار ذریعے کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں کسی بھی وحشیانہ جارحیت کا خطرہ موجود ہے اور اس خطرے کے پیش نظر غزہ میں القسام بریگیڈ کے تمام عسکری کیمپ بھی خالی کرالیے گئے ہیں۔

قدس پریس کے مطابق حماس کے ایک ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گذشتہ اتوار کو اسرائیلی فوج کی غیرمعمولی مشقوں کے تناظر میں جماعت نے اپنے کارکنان کو الرٹ کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کسی بھی وقت جارحیت کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس اسرائیل کی طرف سے جنگی مشقوں کو سنجیدگی سے دیکھتی ہے اور احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کیلیے جماعت کے عسکری ونگ کے مراکز کو خالی کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

حماس نے تمام عسکری کمانڈروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹھکانے تبدیل کرلیں اور موبائل فون استعمال نہ کریں۔ حماس کی اعلی کمان کی طرف سے ہدایات ملنے کے بعد القسام بریگیڈ نے اپنے سیکیورٹی مراکز خالی کردیے ہیں تاکہ اسرائیلی طیاروں کی طرف سے کسی قسم کی جارحیت کا سامنا کرنے سے بچا جاسکے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی آرمی چیف جنرل گیڈی آئزنکوٹ نے خبردار کیا تھا کہ غزہ کی پٹی میں رواں سال خطرناک جنگ ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں جاری بحران ایک نئی جنگ کاموجب بن سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram