عرب اسرائیل گٹھ جوڑ پر، حماس اور جہاد اسلامی کا انتباہ

عرب اسرائیل گٹھ جوڑ پر، حماس اور جہاد اسلامی کا انتباہ

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور جہاد اسلامی نے اسرائیل کے ساتھ عرب ملکوں کے تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں کے بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حماس اور جہاد اسلامی کے جاری کردہ مشترکہ بیان میں فلسطینی کاز کو نابود ہونے سے بچانے اور ناپاک امریکی منصوبے سینچری ڈیل کے مقابلے میں بھرپور تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔فلسطینی تنظیموں کے مشترکہ بیان میں آیا ہے کہ تحریک مزاحمت کی حمایت، مشترکہ آپریشن روم کو فعال بنانا اور اس کا دائرہ وسیع کرنا حماس اور جہاد اسلامی کا مشترکہ ایجنڈا ہے۔حماس اور جہاد اسلامی فلسطین کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اہداف کی تکمیل تک پرامن حق واپسی مارچ کا سلسلہ بھی پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔اس رپورٹ کے مطابق حماس اور جہاد اسلامی کے اعلی عہدیداروں نے جمعرات کے روز غزہ میں ایک دوسرے سے ملاقات اور ناپاک سینچری ڈیل منصوبے کے خلاف مشترکہ حمکت عملی کی تیاری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram