آیت اللہ العظمی سیستانی کے کردار کی قدردانی

عراقی وزیر اعظم:آیت اللہ العظمی سیستانی کے فتوے سے عراق کو داعش سے نجات حاصل کرنے میں مکمل مدد ملی

  • News Code : 839783
  • Source : ریڈیوتھران
Brief

عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے دہشت گردوں کے قبضے سے موصل کی آزادی کے عمل میں عراق کے نامور مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کے کردار کی قدردانی کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم حیدر العبادی نے موصل آپریشن کے حوالے سے آیت اللہ العظمی سیستانی کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کے مقابلے میں عراقی عوام کی جانب سے ہتھیار اٹھائے جانے کی ضرورت پر آیت اللہ العظمی سیستانی کی جانب سے تاکید کے نتیجے میں ملک کو دہشت گردوں سے نجات مل گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سرزمین عراق اور مقدس مقامات کے دفاع میں آیت اللہ العظمی سیستانی کے فتوے سے عراق کو دہشت گردوں سے نجات حاصل کرنے میں مکمل مدد ملی ہے۔
واضح رہے کہ داعش دہشت گردوں نے عراق کے مختلف علاقوں میں پیشقدمی کرتے ہوئے دس جون دو ہزار چودہ کو موصل پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی نے ایک فتوی جاری کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف جنگ کو واجب کفائی قرار دیا تھا۔
اس فتوے کے بعد عراقی سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں عوامی رضاکار، میدان جنگ میں اتر آئے اور سیکورٹی فورس کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے مختلف علاقوں کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


متعلقہ مضامین

اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram