عراقی لڑکی کے نام نوبل کا انعام

عراقی لڑکی کے نام نوبل کا انعام

نوبل کمیٹی نے کانگو کے ایک ڈاکٹر اور داعش کے قبصے سے فرار ہونے والی ای عراقی لڑکی کو دینے کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نوبل کمیٹی نے تین سو اکتیس امیداواروں میں سے کانگو سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ڈینس مکوگے اور داعش کے قبضے سے فرار ہونے والی عراقی لڑکی نادیہ مراد کو، خواتین کے جنسی استحصال کے خلاف تحریک چلانے کی وجہ سے نوبل انعام کا حقدار قرار دیا ہے۔

عراق کے ایزدی قبیلے سے تعلق رکھنے والی نادیہ مراد کو ستمبر دو ہزار سولہ میں داعش کے قبضے سے آزاد ہونے کے بعد اقوام متحدہ نے امن کا سفیر نامزد کیا تھا۔
ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو سے تعلق رکھنے والے ڈینس موکوگے کو اپنے ملک کی دوسری خانہ جنگی کے دوران جنسی تشدد کا نشانہ بننے والی ہزاروں خواتین کا علاج کرنے کی بنا پر نوبل انعام دیا گیا ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram