عراقی صدر کی اسرائیل کے ہاتھوں کئی درجن فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت

عراقی صدر کی اسرائیل کے ہاتھوں کئی درجن فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت

عراق کے صدر فواد معصوم نے غاصب صہیونی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں کئي درجن فلسطینیوں کے بہیمانہ قتل عام کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر فواد معصوم نے غاصب صہیونی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں کئي درجن فلسطینیوں کے بہیمانہ قتل عام کی مذمت کی ہے۔

عراقی صدر نے کہا کہ پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے بے جا استعمال کی عراق مذمت کرتا ہے اور عراق فلسطینی عوام کے حق بجانب حقوق کی حمایت جاری رکھےگا۔ عراقی صدر نے تل ابیب سے امریکی سفارتخانہ کی بیت المقدس منتقلی کے اقدام کو بھی تحریک آمیز اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قراردیا۔ ذرائع کے مطابق فلسطینیوں کے قتل عام پر سعودی عرب نے اب تک سکوت اختیار کررکھا ہے اور سعودی عرب فلسطین کے بارے میں امریکی پالیسی کی مکمل حمایت کررہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
We are All Zakzaky
telegram