داعش انسانیت کی نہیں علم کی بھی دشمن تھی

عراقی جوانوں کا موصل کی لائبریری کو کتابوں کا تحفہ+ تصاویر

  • News Code : 848051
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

عراقی نوجوان موصلی کی لائبریری کو کتابیں ہدیہ کر کے اسے دوبارہ بحال کر نے کی کوشش میں میں مصروف ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انسانی دشمن تکفیری دھشتگرد ٹولے داعش کی یلغار میں جہاں عراق کے شہر موصل کے دیگر علمی اور ثقافتی مراکز کو سخت نقصان پہنچا وہاں موصل کی لائبریری بھی شدید نقصان سے دوچار ہوئی۔
۲۰۱۵ میں داعش نے اس لائبریری پر حملہ کر کے ایک لاکھ سے زیادہ قیمتی نسخوں کو نذر آتش کر دیا تھا جو صرف علمی اور ادبی نسخے تھے اور مذہب سے ان کا کوئی تعلق نہیں تھا اور لائبریری کی عمارت کو بھی دھماکوں کے ذریعے گرانے کی کوشش کی۔
داعشی عناصر سے موصل کی آزادی کے بعد اب دھیرے دھیرے اس شہر کو اپنی اصلی حالت میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے اسی دوران عراقی جوان موصل لائبریری کو کتابیں ہدیہ کر کے اس علمی خزانے کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں۔ 


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲

اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram