صہیونی فوجیوں نے دو فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا

صہیونی فوجیوں نے دو فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا

اسرائیلی غاصب فوج نے غزہ اور غرب اردن میں مزید 2 فلسطینی مسلمانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک 16 سالہ فلسطینی نوجوان کو جنوبی غزہ کے علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

فلسطین کی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلس میں ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولیاں مارکر شدید زخمی کردیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد سے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکومت کے خلاف پرامن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں21 فلسطینی شہید اور 3ہزارسے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram