صہیونی صدر کا مغربی کنارے پر مکمل قبضہ جمانے کا اعلان

صہیونی صدر کا مغربی کنارے پر مکمل قبضہ جمانے کا اعلان

صہیونی ریاست کے صدر نے ایک کانفرنس میں مغربی کنارے پر مکمل قبضہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی حکومت اور پارلیمنٹ مغربی کنارے کو مکمل طور پر اپنے زیر تسلط کرے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق اسرائیلی صدر ’’رووین ریولین‘‘ نے اس رژیم کی حکومت اور پارلیمنٹ کو مغربی کنارے (ویسٹ بینک) پر مکمل قبضہ جمانے کی دعوت دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ مغربی کنارے پر قبضہ حاصل کرنے سے میری مراد اس کا کچھ حصہ نہیں ہے بلکہ اس کے تمام حصے پر قبضہ ہے۔
الرسالہ کی رپورٹ کے مطابق، ریولین نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اسرائیل کی حکومت اور پالیمنٹ مغربی کنارے پر مکمل قبضہ حاصل کرنے کی تدبیر کریں اور مغربی کنارے کے تمام حصوں کو اپنے زیر تسلط کریں۔
انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا: اگر ہم نے اس راہ میں آگے بڑھنا ہے تو ڈر و خوف اپنے دلوں سے نکالنا ہو گا اس مجمع میں بہت سارے ایسے ہوں گے جو یہ سوچتے ہوں گے کہ اسرائیل کا مستقبل فلسطینیوں سے جدائی کی صورت میں محفوظ ہے لیکن بہت سارے میری طرح اس اعتقاد کے مالک بھی ہیں کہ زمین کی تقسیم سے نہیں تمام زمینوں پر تسلط سے اسرائیل کو تحفظ بخشا جا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram