صدر میشل عون: سعودی عرب نے لبنان کے وزير اعظم کو اغوا کررکھا ہے

  • News Code : 866988
  • Source : مہر نیوز
Brief

لبنان کے صدر میشل عون نے لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کی سعودی عرب میں جبری اقامت اور استعفی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے لبنان کے وزير اعظم سعد حریری کو گذشتہ 12 دنوں سے اغوا کررکھا ہے جو انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے صدر میشل عون نے لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کی سعودی عرب میں جبری اقامت اور استعفی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے لبنان کے وزير اعظم سعد حریری کو گذشتہ 12 دنوں سے اغوا کررکھا ہے جو انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
لبنان کے صدر نے بیروت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے خلاف سعودی عرب کا یہ اقدام معاندانہ ہے۔ اس سے قبل لبنان کے وزير خارجہ نے بھی لبنان کے وزير اعظم کی وطن واپسی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے وزیر اعظم کی وطن واپسی کے بعد ہی صحیح صورتحال کا پتہ چلےگا۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram