صہیونی ریاست نے روس کی جانب سے شام کو جدید دفاعی نظام سے مسلح کرنے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی سرخ لکیر سے عبور قرار دیا ہے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسرائیلی نیوز ایجنسی ‘عاروٹص شوع” نے خبر دی ہے کہ صہیونی ریاست نے 24 گھنٹے قبل ماسکو کو یہ پیغام ارسال کر دیا ہے کہ شام کو ایس 300 میزائل سسٹم سے لیس کرنا ہماری سرخ لکیر سے عبور ہے۔
یہ ایسے حال میں ہے کہ روس نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد شام کو جدید میزائل سسٹم سے مسلح کرے گا۔
صہیونی جریدے ‘جروزالم پوسٹ’ نے اتوار کو شائع کردہ اپنی رپورٹ میں کہا کہ اگر شام کو روس نے ایس 300 میزائل سسٹم سے مسلح کر دیا تو اسرائیلی فضائی برتری خطرے میں پڑ جائے گی۔
اس جریدے نے مزید لکھا ہے کہ شام کو ایس 300 سسٹم سے لیس کرنے کی صورت میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی سرنگونی یقینی ہوجائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲