شام پر امریکی حملے کا خیر مقدم، آل سعود اور آل یہود کا خفیہ اتحاد آشکار

شام پر امریکی حملے کا خیر مقدم، آل سعود اور آل یہود کا خفیہ اتحاد آشکار

سعودی عرب اور اسرائیل کی جانب سے شام پر امریکی حملے کی حمایت کے اعلان سے آل سعود اور آل یہود کے درپردہ روابط کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  اسرائیل کے بعد سعودی عرب نے شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے بلاجواز اور غیرقانونی حملے کا خیر مقدم کیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم شامی فوج کی کارروائیوں کے خلاف فوجی آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں کیوں کہ شامی حکومت اپنے شہریوں، خواتین اور بچوں پر عالمی طور پر ممنوعہ قرار دیے گئے کیمیائی ہتھیاروں کو استعمال کررہی ہے۔
دوسری جانب صہیونی ریاست نے بھی ایک بیان جاری کر کے گذشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال سرخ لکیر عبور کرنے کے مترادف ہے آج امریکی قیادت میں فرانس اور برطانیہ نے اس بات پر عمل کیا ہے۔

..............

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram