شام نے اسرائیل کو دندان شکن جواب دے دیا+ تصاویر

شام نے اسرائیل کو دندان شکن جواب دے دیا+ تصاویر

شام فوج نے صہیونی حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش کر دی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، شامی فوج نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے گزشتہ شب پچاس سے زاید میزائل صہیونی ریاست کے زیر قبضہ علاقے گولان میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر داغ دیے۔

اطلاعات کے مطابق، گزشتہ شب اسرائیل کی جانب سے ایک بار پھر شامی حدود کی خلاف ورزی ہوئی اور اسرائیل نے دسیوں میزائل شام پر داغنے کی کوشش کی جن میں سے بہت سارے شامی دفاعی سسٹم نے آسمان پر منہدم کر دئے جس کے بعد شامی فورس اور مزاحمتی محاذ نے گوالان پر اسرائیلی دس فوجی ٹھکانوں کو ۶۸ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔


جس میں شامی فوج نے مندرجہ ذیل اسرائیلی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

۱- الیکٹرانک ٹیکنیکل عسکری معلومات کا مرکز

۲- تصاویر کی جمع آوری کا ۹۹۰۰ نامی سرحدی مرکز

۳- مغربی کنارے پر مواصلاتی نظام وائرلیس سسٹم کی جاسوسی کرتا تھا

۴- الیکٹرانک مواصلاتی رابطے کو معطل کرنے کا عسکری مرکز

۵- مواصلاتی نظام کے اسٹیشنز

۶- بری حملوں کے وقت اسلحہ رسانی کا مراکز

۷- عسکری ھیلی کاپٹروں کا لینڈنگ پیڈ

۸- ۸۱۰ برگیڈ کی قیادت کا مرکز

۹- علاقہ حرمون کی عسکری قیادت کا مرکز

۱۰- البنستیم نامی ونٹر سیزن کا برفانی یونٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram