شام میں دھشتگردوں کے نئے گروپ کا انکشاف

شام میں دھشتگردوں کے نئے گروپ کا انکشاف

داعش کے باقی ماندہ افراد اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے دوسرے گروہوں کا حصہ بن رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں جبہۃ النصرہ کے القاعدہ سے جدا ہونے کے بعد ابو محمد جولانی نے جبھہ فتح شام کا گروہ بنا لیا ہے، جس نے ادلب کے کچھ حصوں پر قبضہ کیا ہوا ہے، ادلب کی آزادی کے آپریشن شروع ہونے کے بعد مغربی ممالک نے اس گروہ کے نام کو دہشتگردی کی لسٹ سے نکالنے کی کوشش کی ہے جو بے فائدہ رہی۔

داعش کے باقی ماندہ افراد اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے دوسرے گروہوں کا حصہ بن رہے ہیں، یاد رہے کہ داعش بھی القاعدہ کی اتحادی تھی اور انہوں نے ایمن الظواہری کے ہاتھ پر بیعت کی تھی، پر بعد میں القاعدہ سے جدا ہو گئے اب القاعدہ نے شام میں دوبار اپنے نئے گروہ بنانے کا اعلان کیا ہے، لگتا ہے کہ یہ گروہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی کے لیے تیاری کر رہا ہے۔

القاعدہ کا یہ گروہ داعش کے تجربہ کار افراد کو جمع کرنے کے لیے بنایا گیا ہے، شام میں دوسرے ممالک کے دہشتگردوں کا اپنے ممالک واپس جانا ان کی حکومتوں کے لیے اچھا نہیں ہے اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ یہ افراد شام میں ہی رہیں، اس کام کے لیے ان ممالک نے کئی منصوبے پیش کیے ہیں، پر شامی حکومت بغیر کسی شرط کے ان افرد کو شام سے نکالنا چاہتی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ شامی فوج ان افراد سے مقابلے کے لئے کیا طریقہ کار اپناتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram