شام میں جنگ بھڑکانے کا مقصد علاقے کے ملکوں کو پسماندگی کا شکار بنانا ہے: بشار اسد

  • News Code : 867013
  • Source : irib.ir
Brief

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ شام میں بحران پیدا اور جنگ کی آگ بھڑکانے کا مقصد علاقے کے ملکوں کو پسماندگی کا شکار بنانا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ شام میں بحران پیدا اور جنگ کی آگ بھڑکانے کا مقصد علاقے کے ملکوں کو پسماندگی کا شکار بنانا ہے۔

شام کے صدر بشار اسد نے دمشق میں رجعت پسند اور صیہونی و امریکی اتحاد کامقابلہ اور فلسطینی عوام کی حمایت کے زیرعنوان منعقدہ ایک سمینار کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی خواہش ہے کہ علاقے کے ممالک امریکا کی بالادستی میں بڑے ملکوں کے مالی اداروں کے مفادات کی ہی تکمیل کرتے رہیں۔
بشار اسد کا کہنا تھا کہ شام میں بحران اورجنگ اسی لئے مسلط کی گئی ہے تاکہ علاقے کے ممالک پسماندگی کا شکار اور وہ ترقی و پیشرفت سے محروم رہیں۔
اس بین الاقوامی سمینار میں شام، لبنان، فلسطین، یمن، اردن، مصر، عراق، الجزائر، بحرین اور موریطانیہ کی قومی شخصیات اور رہنماؤں نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram