شام میں جنگ بندی کی نگرانی والی آپریشنل کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق

  • News Code : 812263
  • Source : irib
Brief

ایران روس اور ترکی نے شام سے متعلق آستانہ تین مذاکرات کے دوران شام میں جنگ بندی پر نگرانی کرنے والی آپریشنل کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران روس اور ترکی نے جنھوں نے شامی حکومت اور مخالفین کے نمائندوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کا اہمتام کرایا ہے آستانہ تین اجلاس کے دوران اپنے سہ فریقی اجلاس میں شام میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والی آپریشنل کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق کیا ہے - آستانہ تین مذاکرات میں جو جمعرات کو منعقد ہوئے تھے مذاکرات کے بانی تین ملکوں ایران روس اور ترکی کے وفود کے علاوہ شامی حکومت اور مخالفین کے نمائندہ وفود، میزبان ملک کی حیثیت سے قزاقستان کے وفد اور مبصر کی حیثیت سے اردن اور امریکا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی- شام کے امور میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے الیکزنڈرلاورنتیف نے جو روسی وفد کے سربراہ بھی تھے آستانہ تین مذاکرات کا اختتامی بیان جاری نہ ہونے کے بارے میں کہا کہ ان مذاکرات کے اختتامی بیان کا متن گذشتہ آستانہ مذاکرات کے اختتامی بیان سے کافی حد تک مشابہت رکھتا تھا اس لئے فیصلہ کیا گیا کہ آستانہ تین مذاکرات میں محدود مسائل پر تفصلیی بات چیت ہو - آستانہ مذاکرات میں پہلی بار شامی حکومت اور مسلح مخالفین کے نمائندوں کے درمیان براہ راست مذاکرات انجام پارہے ہیں -

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram