شام مخالف اتحاد کے سربراہ اپنے عہدے سے مستعفیٰ

شام مخالف اتحاد کے سربراہ اپنے عہدے سے مستعفیٰ

پے در پے ناکامیوں کے بعد شام مخالف اتحاد کے سربراہ نے جسمانی صورت حال کو بہانہ بنا کر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز کے مطابق شام مخالف اتحاد سیرین نیشنل کونسل کے سربراہ ریاض سیف نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ جسمانی صورت حال کے پیش نظر وہ اتحاد کی قیادت کرنے سے قاصر ہیں۔
ریاض سیف انیس سو ترانوے میں قائم ہونے والی سیرین نیشنل کونسل کے چھٹے سربراہ تھے۔ یہ کونسل ایسے شام مخالفین پر مشتمل ہے جو مغربی اور عرب ملکوں میں رہتے ہیں اور انہیں امریکہ اور اس کے اتحادی ملکوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔
باہمی اختلافات کی وجہ سے کونسل کے سربراہ کے انتخاب کا معاملہ ہمیشہ سے تنازعات کا شکار رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram