شامی فوج نے صوبہ حمص میں اسرائیل کا جنگی طیارہ مار گرایا

  • News Code : 818343
  • Source : irib.ir
Brief

شام کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ اس کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے صوبہ حمص کے شہر پالمیرا کے قریب اسرائیل کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کی مسلح افواج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے چار جنگی طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود کو عبور کرتے ہوئے شام کے علاقے پالمیرا میں شامی فوج کے ایک مرکز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن شامی فضائیہ کے ایئرڈیفنس یونٹ نے میزائل فائر کرکے ایک اسرائیلی جنگی طیارے کو مارگرایا جبکہ باقی تین طیارے فرار ہوگئے۔

شام کی مسلح افواج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی دہشت گرد گروہ داعش کی حمایت میں کی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل دہشت گردوں کے پست حوصلوں کو بلند کرنے اور شامی افواج کی کامیابیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش  کررہا ہے۔

شام کی مسلح افواج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین میں اسرائیل کی ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیارہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج اس قسم کے اقدام کی تکرار کی صورت میں اس کا بھرپور جواب دے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram