شامی فوج نے حلب کے مضافاتی قصبوں کو دھشتگردوں سے آزاد کروا لیا

شامی فوج نے حلب کے مضافاتی قصبوں کو دھشتگردوں سے آزاد کروا لیا

شامی فوج نے صوبے حلب کے مضافات میں چالیس سے زائد قصبوں اور دیہات کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شامی فوج نے صوبے حلب کے مضافات میں چالیس سے زائد قصبوں اور دیہات کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

عسکری ذرائع کے مطابق شامی فوج نے حلب کے جنوب میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حلب اور حماہ کے درمیان مسلح گروہوں کے رابطوں کو بھی منقطع کر دیا۔
ادھر ادلب میں شامی فوج نے جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ کا حملہ پسپا کرتے ہوئے اس گروہ کو بھاری نقصان پہنچایا۔
دریں اثنا صوبے ریف دمشق کے علاقے بیت جن پر شامی فوج کا مکمل کنٹرول اور امن بحال ہو جانے کے بعد پانچ سو سے زائد شامی گھرانے اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے۔
اس سے قبل شامی فوج نے بیت جن پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اس علاقے کے مختلف قصبوں اور دیہات سے بارودی سرنگوں اور دہشت گردوں کا صفایا کردیا تھا۔
ان علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کئے جانے کے دوران بعض دہشت گردوں نے شامی فوج کے مقابلے میں تسلیم ہوتے ہوئے اپنے ہتھیار فوج کے حوالے کر دیئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram