شامی حکومت کے بارے میں بدگمانیاں پھیلانے سے گریز کیا جائے

شامی حکومت کے بارے میں بدگمانیاں پھیلانے سے گریز کیا جائے

کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی عالمی تنظیم میں ایران کے مستقل نمائندے کہا ہے کہ او پی سی ڈبلیو کے ساتھ شامی حکومت کے تعاون کے بارے میں بد گمانیاں پھیلانے سےگریز کیا جائے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہیگ میں او پی سی ڈبلیو کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے مستقل مندوب علی رضا جہانگیری نے کہا ہے کہ شام کی حکومت نے کیمیائی ہتھیاروں کی نابودی میں عالمی تنظیم کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام کے سلسلے میں سیاسی محرکات سے گریز اور کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی عالمی تنظیم کے ساتھ شام کے تعاون کو مخدوش نہ کیا جائے۔
ایران کے مستقل مندوب نے کیمیائی حملوں کے متاثرین کو طبی امداد پہنچانے سے متعلق عالمی کورس کے تہران میں انعقاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کورس کا انعقاد بلاشبہ کیمیائی متاثرین کے علاج کے حوالے سے مہارتوں اور معلومات میں اضافے کا باعث بنے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram