شام؛ مسلح گروہوں کے سیکڑوں عناصر صوبہ حمص کے علاقے الوعر سے نکل گئے

  • News Code : 818760
  • Source : ۔
Brief

شام میں قومی آشتی کے منصوبے پر عمل درآمد کے تناظر میں مسلح گروہوں کے سیکڑوں عناصر اور ان کے اہل خانہ حمص کے علاقے الوعر سے باہر نکل گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ مسلح گروہوں کے سیکڑوں عناصر اتوار کو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پینتیس بسوں میں سوار ہو کر حمص کے علاقے الوعر سے باہر نکل گئے- شام میں قومی آشتی کے منصوبے پر ہوئے سمجھوتے کی بنیاد پر مسلح گروہوں کے عناصر ان بسوں  کے ذریعے شام کے شہرحلب کے شمالی مضافاتی علاقے میں منتقل ہو رہے ہیں- حمص کے گورنر طلال البرازی نے کہا ہے کہ جو مسلح عناصر، اتوار کو قومی آشتی کے منصوبے کے سمجھوتے کے تحت الوعر سے باہر نکلے ہیں ان کی تعداد چارسو تئیس ہے جبکہ ان کے اہل خانہ کی تعداد، ایک ہزار چھپن ہے- حمص کے گورنر کا کہنا ہے کہ الوعر علاقے سے مسلح گروہوں کے انخلا کے پہلے مرحلے میں ڈیڑھ ہزار مسلح افراد وہاں سے باہر نکلیں گے اور ان کے ساتھ ان کے گھر والے بھی وہاں سے دوسری جگہ منتقل ہوں گے- حمص کے پولیس سربراہ خالد ہلال نے بھی کہا ہے کہ الوعر علاقے میں قومی آشتی کے منصوبے پر عمل در آمد سے حمص شہر میں پوری طرح امن قائم ہو جائے گا- شامی حکومت اور مسلح گروہوں کے درمیان ہوئے اس سمجھوتے پر عمل درآمد روس کی وساطت سے ممکن ہو رہا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram