سپاہ کے میزائل حملے میں داعش کا سعودی کمانڈر ابو سعد ہلاک

  • News Code : 837647
  • Source : mehrnews
Brief

ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کل رات شام کے صوبہ دیر الزور میں داعش کے کمانڈ سینٹر پر میزائل حملے میں داعش کے اہم کمانڈرابو سعد سمیت درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے داعش دہشت گرد ابو سعد سعودی عرب کا شہری تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کل رات شام کے صوبہ دیر الزور میں داعش کے کمانڈ سینٹر پر میزائل حملے میں داعش کے اہم کمانڈرابو سعد سمیت درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے داعش دہشت گرد ابو سعد سعودی عرب کا شہری تھا۔ العالم کے مطابق کل رات ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے تہران میں پارلیمنٹ کے آفس سیکشن اور حضرت امام خمینی (رہ) کے مزآر پر داعش کے دہشت گردانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے شام میں داعش کے کماںڈ سینٹر پر 6 میزائل داغے اور داعش کے مرکز کو تباہ و برباد کردیا جس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں داعش کا اہم کمانڈر سعد الحسینی المعروف ابو سعد بھی شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram