سلامتی کونسل کی جانب سے شام میں جنگ بندی پر تاکید

سلامتی کونسل کی جانب سے شام میں جنگ بندی پر تاکید

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے شام میں جنگ بندی پر عمل در آمد کی اہمیت پر تاکید کی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس میں اراکین نے شام میں جنگ بندی سے متعلق قرارداد نمبر 2401 پر عمل در آمد کرنے اور مشرقی غوطہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس اجلاس کے موقع پر شام کے امور میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نمائندے اسٹیفن ڈی میسٹورا Staffan de Mistura نے شام کے علاقے مشرقی غوطہ کی صورتحال سے متعلق ایک رپورٹ پیش کی تاہم انہوں نے صحافیوں کے سوالوں کے جوابات نہیں دیئے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک نے شام میں جنگ بندی پر عمل در آمد نہ ہونے کی وجہ سے کل برطانیہ اور فرانس کی درخواست پر ہنگامی اجلاس منعقد کیا تھا۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram