سعودی فوج کا العوامیہ علاقے پر ماٹر گولوں سے حملہ

سعودی فوج کا العوامیہ علاقے پر ماٹر گولوں سے حملہ

سعودی سیکورٹی دستوں نے العوامیہ کے شیعہ نشین علاقے پر ماٹر گولوں سے حملہ کر کے کئی گھروں کو نذر آتش کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق، سعودی سیکورٹی دستوں نے العوامیہ کے شیعہ نشین علاقے پر ماٹر گولوں سے حملہ کر کے کئی گھروں کو نذر آتش کر دیا ہے۔
یہ ایسے حال میں ہے کہ سعودی حکومت نے العوامیہ کے شیعہ نشین شہر کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے جبکہ اس کی سڑکوں اور گھروں پر مسلسل گولہ باری کی جا رہی ہے اور بم دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنائی دیتی ہیں۔
چند روز قبل بھی سعودی فوج نے جنگی ہیلی کاپٹروں اور بھاری ہتھیاروں کے ذریعے صوبہ الشرقیہ کے علاقے العوامیہ کی شیعہ بستیوں پر حملہ کر کے جانی اور مالی نقصان کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram