سعودی فوجی اڈوں پر یمنی فوج کی گولہ باری

سعودی فوجی اڈوں پر یمنی فوج کی گولہ باری

یمنی فوج کے توپخانوں نے نجران میں سعودی فوجی اڈے پر گولے باری کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے توپخانوں نے نجران میں سعودی فوجی اڈے پر گولے باری کی ہے۔

ایک ایسے وقت جب سعودی عرب کے جنگی طیارے یمن کے رہائشی علاقوں پر اپنی بمباری جاری رکھے ہوئے ہیں، یمنی فوج کے توپخانوں نے نجران میں سعودی فوجی اڈے پر گولہ باری کی ہے-

یمنی فوج نے سعودی عرب کے اندر پیشقدمی خاص طور پر نجران کے علاقے میں اپنی پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سعودی عرب اور اس کے اتحادی فوجیوں کے ٹھکانوں پر توپخانوں سے حملہ کیا ہے-

یمنی فوج نے جن سعودی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ان میں البقع، علیب اور شرق الاجاشر فوجی اڈے شامل ہیں-

دوسری جانب یمنی فوج کے اسنائپروں نے یمن کے صوبہ مآرب کے علاقے صرواح میں سعودی عرب کے چھے اتحادی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا-

اس درمیان جارح سعودی جنگی طیاروں نے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ کے شہر اللحّیہ پر بمباری کی جبکہ سعودی طیاروں نے صنعا میں الدیلمی فوجی چھاؤنی پر بھی بمباری کی ہے-

سعودی عرب، امریکا کی حمایت سے اپنے چند عرب ملکوں کے ساتھ مل کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیتوں کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جن میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے بے گھر بھی ہوئے ہیں-

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں کی وجہ سے یمن کی بنیادی شہری تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں-

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram