سعودی عرب کے علاقے جیزان میں سعودی اتحاد کے کئی فوجیوں کو ہلاک

سعودی عرب کے علاقے جیزان میں سعودی اتحاد کے کئی فوجیوں کو ہلاک

یمنی فوجیوں اور عوامی رضاکاروں نے یمن کے مغربی ساحلی علاقے الحدیدہ اور جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں سعودی اتحاد کے کئی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمنی فوج کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ جنوبی سعودی عرب میں جیزان کے علاقے الدود میں یمنی فوجیوں اور عوامی رضاکاروں نے فائرنگ کر کے دو سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔اس ذریعے کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے مغربی ساحل کے علاقے الدریہمی کے جنوب میں سعودی اتحاد کے چھے فوجیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔اس سے قبل یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے اندرونی مورچوں اور سرحد پر جارح فوجیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سعودی اتحاد کے فوجیوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔دریں اثنا یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بدھ کے روز مغربی ساحل پر سعودی اتحاد کے فوجیوں کے ہیڈکوارٹر کو بیلسٹک میزائل کا نشانہ بنایا جس میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram