سعودی عرب کی امریکہ کو جنگی ساز و سامان کی بر وقت ادائيگی

سعودی عرب کی امریکہ کو جنگی ساز و سامان کی بر وقت ادائيگی

سعودی عرب کے ٹرمپ نواز ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹرمپ کی تحقیر اور تذلیل کے جواب میں کہا ہے کہ امریکہ اورسعودی عرب کےتعلقات میں تبدیلی نہیں آئی، سعودی عرب کو ٹرمپ کےساتھ کام کرناپسند ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ٹرمپ نواز ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹرمپ کی تحقیر اور تذلیل کے جواب میں کہا ہے کہ امریکہ اورسعودی عرب کےتعلقات میں تبدیلی نہیں آئی، سعودی عرب کو ٹرمپ کےساتھ کام کرناپسند ہے۔
سعودی عرب کے ولیعہد نے کہا کہ ہمیں امریکہ پر اعتماد ہے اور ہم امریکہ کو بر وقت رقم ادا کرتے ہیں۔
امریکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ولی عہد محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ امریکہاورسعودی عرب کےدرمیان بہترین اقتصادی تعلقات قائم ہیں، سعودی عرب امریکاسےحاصل فوجی سازوسامان کی بر وقت ادائیگی کرتاہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ کی حمایت کے بغیر سعودی عرب کے بادشاہ دو ہفتہ تک بھی اقتدار میں باقی نہیں رہ سکتے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram