سعودی شہزادہ خالد بن طلال ایک سال کی جبری قید کے بعد رہا + تصاویر

سعودی عرب کے حکام نے سعودی شہزادے خالد بن طلال کو ایک سال کی جبری قید کے بعد رہا کردیا ہے ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے حکام نے سعودی شہزادے خالد بن طلال کو ایک سال کی جبری قید کے بعد رہا کردیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہزادی ریم بنت الولید نے خالد بن طلال کی اہل خانہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ با اعتماد اور پُر مسرت نظر آرہے ہیں۔ گزشتہ برس نومبر میں ولی عہد محمد بن سلمان کے مخالف شہزادوں اور حکومتی افسران سمیت 600 سے زائد افراد کو کرپشن الزامات میں حراست میں لیا گیا تھا جس پر شہزادہ خالد بن طلال نے حکومت پر شدید تنقید کی تھی۔کرپشن الزام میں زیر حراست ارب پتی شہزادے ولید بن طلال نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کو بڑے پیمانے پر رشوت دیکر آزادی حاصل کرلی ، لیکن ان کی گرفتاری پر تنقید کرنے والے ان کے بھائی خالد بن طلال کو رہا نہیں کیا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram