سعودی جیل میں 3 شہزادوں سمیت 10 افراد ہلاک

سعودی جیل میں 3 شہزادوں سمیت 10 افراد ہلاک

سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار شدہ درجنوں سعودی شہزادوں، بعض سابق و موجودہ وزراء اور حکام کو الحائر جیل منتقل کرنے کے دوران جیل میں مسلح جھڑپوں میں 3 سعودی شہزادوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گرفتار شدہ ولید بن طلال اور ترکی بن عبداللہ سمیت 60 سعودی شہزادوں، بعض سابق و موجودہ وزراء اور حکام کو سنیچر کے روز الحائر جیل منتقل کیا گیا جہاں ہونے والی جھڑپوں میں 3 سعودی شہزادے اور 7 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

جیل میں ہونے والی جھڑپوں کی وجہ سے الحائر جیل کی جانب جانے والی سڑکوں کو بند کردیا گیا اور وہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

واضح رہے کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے سیاسی اختلافات کے تحت کرپشن کے الزامات میں کئی شہزادوں اور وزراء کو گزشتہ ماہ گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد بعض شہزادوں کو ڈیل کے بعد رہا کر دیا۔ آزاد ہونے والوں میں سابق بادشاہ کے بیٹے متعب بن عبداللہ بھی شامل ہیں۔

ولیعہد محمد بن سلمان نے شہزادہ ولید بن طلال سے بھی آزادی کے بدلے 6 ارب ڈالر کی رشوت طلب کررکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہزادہ ولید بن طلال اور ریاض کے سابق امیر شہزادہ ترکی بن عبداللہ اور بعض دیگر شہزادوں اور حکام رشوت دینے سے ابھی تک انکار کررہے ہیں۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram