ریاض ایران کے خلاف لڑنے کے لیے امریکہ کے ساتھ متحد ہے: عادل الجبیر

  • News Code : 830622
  • Source : تسنیم نیوز
Brief

سعودی وزیر خارجہ نے موقف اپنایا ہے کہ ریاض، واشنگٹن کیساتھ ایران اور دہشتگردی کیخلاف لڑنے سے متفق ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ ریاض اور واشنگٹن کے تعلقات اسٹریٹیجک بنیادوں پر استوار ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ریاض اور واشنگٹن خطے بالخصوص شام اور یمن کے حوالے سے ایک ہی موقف رکھتے ہیں۔

الجبیر کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اور خلیج فارس کے عرب ممالک کے سربراہان کے درمیان ہونے والا اجلاس مشترکہ تعلقات کو مزید بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور آل سعود ایران اور دہشتگردی کیخلاف ایک ہی پیج پر ہیں۔

الجبیر نے کہا: "ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ٹرمپ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں 37 اسلامی ممالک کے سربراہان شرکت کرینگے۔

واضح رہے کہ اس کانفرنس میں امریکی صدر عرب ممالک کے مسلمان حکمرانوں کو اسلام کے روشن پہلووں پر درس دینگے۔

سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ شامی صدر بشار اسد نے شام میں 5 لاکھ سے زائد افراد کو ہلاک کیا لہذا شام کے مستقبل میں ان کیلئے کوئی جگہ نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram