دمشق کے مشرقی علاقے جوبر میں دھشتگردانہ حملہ ناکام

  • News Code : 818903
  • Source : ۔
Brief

شامی فوج نے دمشق کے مشرق میں جوبر کے اطراف میں فوجی و غیر فوجی علاقوں پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شامی فوج نے جوبر کے شمال میں واقع المعامل کے علاقے میں دہشت گرد گروہوں منجملہ جبہت النصرہ گروہ کا محاصرہ مزید تنگ کرتے ہوئے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔شامی فوج نے اسی طرح جوبر کے اطراف میں فوجی و رہائشی علاقوں پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام اور بموں سے لیس ان کی دو گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔شامی فوج نے سرنگوں کے راستے جوبر میں داخل ہونے والے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک بھی کر دیا۔دوسری جانب غیر مصدقہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران شام کے خلاف دوسری بار حملہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram