داعش کے اڈوں پر عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کی گولہ باری

  • News Code : 825153
  • Source : urduirib
Brief

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے کرکوک کے الحویجہ علاقے میں داعش کے اڈوں پر گولہ باری کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ کرکوک کے الحویجہ علاقے میں عراقی عوامی رضاکار فورس نے کئی دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کی ایک فوجی گاڑی کو تباہ کر دیا-

درایں اثنا عراق کی فیڈرل پولیس نے مغربی موصل کے ایزدی علاقے میں ایک گیارہ سالہ لڑکی کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا- داعش کے عناصر نے اس ایزدی لڑکی کو اغوا کر لیا تھا-

عراق سے ایک اور رپورٹ کے مطابق اس ملک کے فوجیوں نے صوبہ الانبار میں واقع الرمادی شہر کے جنوب میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا- ان کارروائیوں میں چھے تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوئے-

درایں اثنا نینوا آپریشن کے کمانڈر عبدالامیر رشید یاراللہ نے کہا ہے کہ النصر اور والثورہ محلے کی عراقی فورس نے موصل کے داہنے کنارے کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا-

عراقی فوج اور رضاکار فورس، اب تک مغربی شہر موصل کے اسّی فیصد علاقے کو آزاد کرا چکی ہے اور اب صرف کچھ ہی علاقے منجملہ تلعفر، الحضر اور البعاج ہی داعش کے قبضے میں باقی بچے ہیں-

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram