داعش کا تکفیری مفتی ہلاک

داعش کا تکفیری مفتی ہلاک

عراق کی سیکیورٹی فورسز نے کرکوک میں داعش کے مفتی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا نے روسیا الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراقی رضاکار فورسز کے ترجمان علی الحسینی کا کہنا ہے کہ کرکوک میں مسلمانوں کے خلاف کفر اور شرک کے فتوئے دینے والے داعشی مفتی کو ہلاک کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی سیکیورٹی فورسز نے جنوبی کرکوک کے دیہی علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے عبدالقادر العزیز نامی داعشی مفتی سمیت متعدد خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

الحسینی کا کہنا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز الحویجہ اور مضافاتی علاقوں میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف جامع کارروئی میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: فوج اور عوامی رضاکاروں نے گزشتہ جمعرات سے اب تک الحویجہ اور الطوز کے کئی علاقوں کو ناپاک دہشت گردوں سے پاک کردیاہے۔

ایک ہفتے کے دوران کم ازکم 20 دیہات داعشی دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے عرصہ قبل عراق بھر سے داعشی دہشت گردوں کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب عراق کے تمام چھوٹے بڑے شہر داعشی دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالئے گئے ہیں۔

عراقی فوج اس ملک کے سرحدی علاقوں میں چھپے داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔

۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram