حماس: سعودی عرب اسرائیل کے خلاف تحریک مزاحمت ختم کرانا چاہتا ہے

  • News Code : 837632
  • Source : sahartv
Brief

فلسطین کی تحریک مزاحمت کی قومی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ سیاسی و اقتصادی تعلقات برقرار کر کے مسئلہ فلسطین کو مکمل طور پر دبانا چاہتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک مزاحمت کی قومی کمیٹی کے ترجمان محمد البریم نے کہا ہے کہ سعودی عرب سمیت خلیج فارس تعاون کونسل کے بعض عرب ممالک نے اعلانیہ طور پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کر لئے ہیں۔

انھوں نے یونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ یہ تعلقات، مسئلہ فلسطین کو ختم کرنے اور اسرائیل کے خلاف تحریک مزاحمت کو دہشت گردی قرار دیئے جانے کے دائرے میں برقرار کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کو چاہئے کہ اس غدّاری و خیانت اور پائے جانے والے تمام تر مسائل و مشکلات کے باوجود استقامت و مزاحمت اور جہاد کی راہ کو بدستور جاری رکھے۔
واضح رہے کہ لندن سے شائع ہونے والے اخبار ٹائمز نے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان باضابطہ طور پر اقتصادی تعلقات کی برقراری کا انکشاف کیا ہے۔
اس اخبار نے لکھا ہے سعودی عرب نے خلیج فارس کے علاقے میں اسرائیلی تاجروں اور کارخانوں کی سرگرمیوں اور سعودی عرب کی فضا سے اسرائیل کی العال ایرلائنز کے طیاروں کے استعمال کا جواز فراہم کر کے اس غاصب حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے عملی اقدامات انجام دیئے ہیں۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram