حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ آج بیت المقدس کے بارے میں خطاب کریں گے

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ آج بیت المقدس کے بارے میں خطاب کریں گے

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردینے کے فیصلے کے بعد حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ آج بیت المقدس کے بارے میں اہم خطاب کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردینے کے فیصلے کے بعد حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ آج بیت المقدس کے بارے میں اہم خطاب کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق سید حسن نصر اللہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 18 بجے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل رات مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے حکم نامے پر دستخط بھی کردیئے ہیں۔ لیکن عالمی برادری نے امریکی صدر کے فیصلے کو رد کرتے ہوئے اسےخطے میں مزید کشیدگی کا باعث قراردیا ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram