تل ابیب میں ہزاروں یہودیوں کا نیتن یاہو کی مالی بدعنوانیوں کے خلاف مظاہرہ

تل ابیب میں ہزاروں یہودیوں کا نیتن یاہو کی مالی بدعنوانیوں کے خلاف مظاہرہ

تل ابیب میں ہزاروں افراد نے صیہونی حکومت کی کابینہ اور وزیراعظم نتن یاہو کی مالی بدعنوانیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تل ابیب میں ہزاروں افراد نے صیہونی حکومت کی کابینہ اور وزیراعظم نتن یاہو کی مالی بدعنوانیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

تل ابیب سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے ہزاروں افراد نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کی مالی بدعنوانی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ نتن یاہو اور ان کی کابینہ کے ارکان کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔
مسلسل چھٹے ہفتے ہونے والے مظاہرے کے شرکا اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ بدعنوان عناصر اپنے گھر جاؤ۔
اسی طرح کے احتجاجی مظاہرے حیفا اور عفولہ شہروں میں بھی ہوئے۔ نتن یاہو سے اب تک مالی بدعنوانی کے معاملے میں کئی بار باز پرس ہوچکی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram