بیت المقدس تاریخ کے خطرناک دور سے گذر رہا ہے: احمد عطوان

بیت المقدس تاریخ کے خطرناک دور سے گذر رہا ہے: احمد عطوان

بیت المقدس سے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کے ٹکٹ پر فلسطینی پارلیمنٹ کا رکن منتخب ہونے کی پاداش میں بیت المقدس سے بے دخل فلسطینی سیاست دان احمد عطون نے کہا ہے کہ بیت المقدس تاریخ کے خطرناک دور سے گذر رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، احمد عطون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس کو یہودی آباد کاروں کے لئے کھلا میدان بنا دیا ہے۔ انہوں نے فلسطینی عوام پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کے دفاع اور یہودی آباد کاروں کی ریشہ دوانیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔

احمد عطون کا کہنا تھا کہ اسرائیل بیت المقدس پر اپنا جعلی اسٹیٹس مسلط کرنا چاہتا ہے تاکہ مسلمان بیت المقدس اور قبلہ اول دونوں سے محروم ہوجائیں اور بیت المقدس کو مکمل طور پر یہودیوں کے لیے کھلا چھوڑ دیاجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ عبادت کی آڑ میں یہودیوں کو قبلہ اول میں داخلے اور مسجد اقصیٰ دھاووں کی کھلی چھٹی دینا بھی القدس پر یہودیوں اور اسرائیلی ریاست کی اجارہ داری قائم کرنے کی مجرمانہ کوششوں کا حصہ ہے۔

فلسطینی رکن پارلیمنٹ نے بیت المقدس کے تاریخی قبرستان باب الرحمہ کو یہودیانے اور وہاں پر موجود مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی اور مسلمانوں کے قبرستان کے تحفظ کے لیے فلسطینیوں کو حرکت میں آنے پر زور دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram