بحرین کی فوجی عدالت نے 6 شہریوں کو سزائے موت سنا دی

بحرین کی فوجی عدالت نے 6 شہریوں کو سزائے موت سنا دی

بحرین کی فوجی نام نہاد عدالت نے اس ملک کے 6 شہریوں کو سزائے موت سنا دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل سعود کی حمایت یافتہ بحرین کی فوجی نام نہاد عدالت نے اس ملک کے 6 شہریوں کو سزائے موت سنا دی ہے۔

بحرینی ذرائع کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ کے سیکیورٹی فورسز نے حراست کے دوران ان شہریوں کو جسمانی اور نفسیاتی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

بحرینی انقلابی تحریک کے اراکین کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ اپنے ہی شہریوں کے خلاف جھوٹے مقدمے بناتی ہے اور شہریوں سے جبری اقرار کروایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ بحرین کی نام نہاد عدالت نے گزشتہ ماہ متعدد بحرینی شہریوں کو سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

جن 6 افراد کو سزائے موت سنائی ہے ان کے نام درج ذیل ہیں:

عادل مبارک (اہل سنت)

محمد المتغوی(شیعہ)

سید فاضل سید عباس (شیعه)

سید علوی الموسوی(شیخ عیسی قاسم کے محافظ)

سید مرتضی السندی ( شیعہ طالب علم)

حبیب الجمری (شیعہ)

(حجت الاسلام سید مرتضی السندی، کہ جو ابھی ایران میں ہیں۔)

دوسری طرف بحرین کی الوفاق پارٹی نے فوری طور پر عام شہریوں کے خلاف بنائے گئے تمام جھوٹے مقدمات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

الوفاق کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں کے فیصلے مکمل طور پر غیر قانونی ہیں، آل خلیفہ اپنے سیاسی مخالفین سے انتقام لینے کے لئے فوجی عدالتوں کا سہارا لیتی ہے۔

خیال رہے کہ بحرین کی حکومت پر کسی بھی طرح کی تنقید کرنے پر بھی پابندی ہے۔ اس ملک میں قانونی و سیاسی سرگرمیاں مکمل محدود ہیں اور اس ملک کے بہت سے شہریوں کو بحرین میں قانونی، سیاسی و اقتصادی اصلاحات کی ضرورت کے بارے میں کسی بھی قسم کا اظہار خیال کئے جانے پر آل خلیفہ کی عدالتوں میں قانونی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں جاری کی جانے والی تازہ ترین رپورٹوں میں غور طلب نکتہ یہ ہے کہ بحرین میں انسانی حقوق کی صورت حال، دو ہزار سترہ میں اور زیادہ بدتر ہوئی ہے اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس بات پرتاکید کی ہے کہ انسانی حقوق سے متعلق بحرین کی آل خلیفہ حکومت کا کارنامہ، دنیا میں انسانی حقوق کا ایک سیاہ ترین کارنامہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram