امریکی سفارتخانے کی قدس منتقلی کی ناکام تقریب، فلسطین بھر میں احتجاجی مظاہرے

امریکی سفارتخانے کی قدس منتقلی کی ناکام تقریب، فلسطین بھر میں احتجاجی مظاہرے


سرزمین فلسطین پر صہیونی ریاست کے ناجائز قیام کے ۷۰ سال پورے ہونے پر جہاں ایک طرف پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں وہاں دوسری جانب امریکی اور اسرائیلی حکومتیں مل کر امریکی سفارتخانے کی قدس منتقلی کا جشن منا رہی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی کال پر اسرائیل اور امریکہ کے خلاف پورے فلسطین میں احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اگر چہ خبروں کے مطابق بعض مقامات پر اسرائیلی فوجیوں نے ان پر براہ راست فائرنگ اور زہریلی گیس استعمال کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی مظاہرین پر کیے گئے صہیونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں تاحال ۴ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی قدس منتقلی کی تقریب کا آغاز ہو چکا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل ہی اس تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا تھا تاہم امریکی سیاسی وفد کے ہمراہ ڈونلڈ ٹرمپ کا داماد اور ان کی بیٹی شریک ہوئے ہیں۔



امریکی سفارتخانے کی قدس منتقلی کی تقریب کا ایسے حال میں انعقاد کیا گیا ہے کہ دنیا کے اکثر ممالک حتیٰ برطانیہ، جرمنی، فرانس اور جاپان بھی اس ظالمانہ اقدام کے مخالف ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
We are All Zakzaky
telegram