عبدالملک الحوثی:

امریکہ اور سعودی عرب کا اتحاد دہشت گردوں کا اصلی حام/ ایران کی طرف سے فلسطین کی حمایت قابل تعریف

  • News Code : 860170
  • Source : mehrnews
Brief

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے امریکی ، سعودی فوجی اتحاد کو دہشت گردوں کا اصلی حامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کا اتحاد دہشت گردوں کا اصلی حامی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے روزنامہ 26 ستمبر کے ساتھ گفتگو میں امریکی ، سعودی فوجی اتحاد کو دہشت گردوں کا اصلی حامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کا اتحاد دہشت گردوں کا اصلی حامی ہے۔
عبدالملک الحوثی نے کہا کہ یمن میں فتح یمنی عوام کی ہوگی اور سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کو شکست اور ناکامی نصیب ہوگی۔
انصار اللہ کے سربراہ نے مسئلہ فلسطین کی حمایت کرنے پر ایران کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران امت مسلمہ کا سچا اور قابل قدر حامی ہے جبکہ سعودی عرب خطے میں امریکی اور اسرائیلی منصوبوں پر کام کرکے امت مسلمہ کے درمیان اختلاف پیدا کررہا ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram