الجزائر کی وزارت خارجہ میں مراکش کے سفیر طلب

الجزائر کی وزارت خارجہ میں مراکش کے سفیر طلب

الجزائر نے مراکش کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے ایران اور الجزائر کے خلاف بے بنیاد الزامات پر شدید احتجاج کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق الجزائر نے مراکش کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے ایران اور الجزائر کے خلاف بے بنیاد الزامات پر شدید احتجاج کیا ہے۔ الجزائر کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ہم مراکش کے وزیر خارجہ کے اس بیان کو رد کرتے ہیں جن میں ایران اور الجزائر پر بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں۔

مراکش میں ایرانی سفارتخانہ نے بھی مراکش کے الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے رد کردیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کی خارجہ پالیسی دوسرے ممالک کی حاکمیت کے احترام پر مبنی ہے اور مراکش کے الزامات مردود اور بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ مراکش نے پولیساریہ تنظیم کی حمایت کا الزام عائد کرکے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردئیے ہیں ۔ مراکش کے اس اقدام کی سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے حمایت کی ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram