اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے: سعودی عرب کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری اور خیانت کا سلسلہ جاری

  • News Code : 866992
  • Source : مہر نیوز
Brief

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار جعفری نے سعودی عرب کو وہابی دہشت گردوں کا سب سے بڑا حامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری اور خیانتکاری کا سلسلہ جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار جعفری نے سعودی عرب کو وہابی دہشت گردوں کا سب سے بڑا حامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ غداری اور خیانتکاری کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی سرپرستی میں قائم ہونے والا عرب اتحاد دہشت گردوں کی حمایت اور مسلمانوں کا خون بہانے کے لئے تشکیل دیا گیا ہےیہ اتحاد امریکہ کے اشارے پر تشکیل دیا گيا ہے جسکا فائدہ اسرائیل کو پہنچ رہا ہے۔ بشار جعفری نے کہا کہ عرب ڈکٹیٹر حکومتوں کو عالمی اداروں میں بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہونا ہے۔ بشار جعفری نے کہا کہ ماضی میں بھی آل سعود نے سرزمین حجاز پر مسلمانوں کے خلاف بھیانک جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے حجاز کا نام تبدیل کرکے سعودی عرب رکھ دیا۔ انھوں نے کہا کہ عرب تاریخ آل سعود کے سنگین اور ہولناک جرائم سے بھی بھری پڑی ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram