اسپین سعودی عرب کو لیزر گائیڈڈ بم دے گا

اسپین سعودی عرب کو لیزر گائیڈڈ بم دے گا

اسپین کی حکومت نے سعودی عرب کو لیزر گائیڈڈ بم دینے پر دوبارہ رضا مندی کا اظہار کردیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسپین کی حکومت نے سعودی عرب کو لیزر گائیڈڈ بم دینے پر دوبارہ رضا مندی کا اظہار کردیا۔ ہسپانوی وزیر خارجہ جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ 2015ء میں طے پانے والے معاہدے کے تحت میڈرڈ حکومت 400 لیزر گائیڈڈ بم ریاض حکومت کو دینے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے وزرا اور متعلقہ سرکاری حکام اس معاملے پر کام کررہے تھے اور ہتھیار فروخت کے مجاز کمیشن نے تین بار اس معاہدے پر نظرثانی بھی کی تاہم نتیجے میں کوئی ایسی وجہ سامنے نہیں آئی جس کے تحت معاہدہ منسوخ کیا جاتا۔ جب وزیرخارجہ سے سوال کیا گیا کہ کیا انہیں اس بات کی ضمانت دی گئی ہے کہ مذکورہ بم یمن میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال نہیں ہوں گے؟ تو انہوں نے گول مول جواب دیتے ہوئے کہا کہ لیزر گائیڈڈ بم اپنے ہدف کو انتہائی درست نشانہ بناتا ہے، یہ بم دیگر جدید ہتھیاروں جیسا نہیں کہ جس کے اندھا دھند استعمال سے سانحات کا سامنا کرنا پڑے اور ہم اس کی مذمت کرتے رہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اسپین خلیجی ممالک کو فوجی ساز و سامان اور ہتھیار فروخت کرنے والا چوتھا بڑا ملک اور طویل عرصے سے سعودی عرب کا تجارتی اتحادی ہے تاہم ہسپانوی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی یمن سے جنگ پر اسپین کی نئی حکومت نے تشویش کا اظہار بھی کیا تھا۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram