اسرائیل کے سر پر موت کا سایہ ہمیشہ منڈلا رہا ہے: صہیونی رہنما کا اعتراف

اسرائیل کے سر پر موت کا سایہ ہمیشہ منڈلا رہا ہے: صہیونی رہنما کا اعتراف

اسرائیل کی اکثر سیاسی پارٹیاں ریاست کی موجودہ صورتحال سے پریشاں حال ہیں۔ نیتن یاہو کی مخالف بہت ساری سیاسی شخصیتوں کا ماننا ہے کہ یہ صورتحال نیتن یاہو کی ناسنجیدہ حرکتوں کی وجہ سے پیش آئی ہے لیکن واقعیت کچھ اور ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، جروزلم پوسٹ نے ’صہیونی یونین پارٹی ‘ کے رہنما ’آوی گابی‘ نے حیفا میں واقع ’سدوت‘ کے علاقے کا دورہ کرتے ہوئے کہا: اسرائیل کے حکمران اور فوج انتہائی طور پر عدم استحکام کا شکار ہو چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت حماس کا مقابلہ کرنے کی توانائی نہیں رکھتی اور نہ ہی ان کے ساتھ مذاکرات کی ہمت کر سکتی ہے۔
آوی گابی نے کہا: دنیا میں کوئی بھی یہودی معاشرہ ایسا نہیں ہے جس کے سر پر ہمیشہ موت کا سایہ منڈلا رہا ہو صرف اسرائیل میں بسنے والا یہودی معاشرہ اس صورتحال سے دوچار ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اپنے قیام سے آج تک فلسطینیوں پر ظلم و تشدد روا رکھنے کی وجہ سے زوال کے دہانے پر کھڑا ہے اور ایک دن جلد ایسا آئے گا جب مظلوم فلسطینیوں کے لہو کا سیلاب اسے اپنے ساتھ بہا لے جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram