اسرائیل کی دفاعی قوت زوال کا شکار/ فلسطین کے حالات پر حماس کا مکمل کنٹرول: معاریو

اسرائیل کی دفاعی قوت زوال کا شکار/ فلسطین کے حالات پر حماس کا مکمل کنٹرول: معاریو

اسرائیلی اخبار معاریو نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ۲۰۱۴ کی جنگ کے بعد اسرائیل کی دفاعی قوت مسلسل زوال کا شکار ہو رہی ہے جبکہ حماس پہلے سے کہی زیادہ قوی ہو چکی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی تجزیہ نگار “بن کسبیٹ” نے اپنی یادداشت میں لکھا ہے: بنجمن نیتن یاہو آئندہ انتخابات میں اپنی موقعیت کے تحفظ کی خاطر غزہ میں اپنی پوزیشن مستحکم بنانے کی کوشش میں ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ نیتن یاہو موجودہ حالات میں حماس کے ساتھ جنگ کرنے سے انتہائی خوفزدہ ہیں چونکہ حماس اپنی تمام توانائیوں کے ساتھ جنگ میں وارد ہو سکتی ہے اور جنگ کا دائرہ پورے اسرائیل کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔
بن کسبیٹ نے کہا ہے: حماس کے موجودہ رہنما فلسطین بالخصوص غزہ کے حالات پر مکمل کنٹرول رکھتے ہیں جبکہ نیتن یاہو کے ہاتھ خالی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ۲۰۱۴ کی جنگ کے بعد اسرائیل کی دفاعی قوت زوال کا شکار ہو چکی ہے جبکہ حماس پہلے سے کہیں زیادہ قوی ہو چکی ہے اور موجودہ حالات میں ہر چیز حماس کے اختیار میں ہے اور نیتن یاہو کی حکومت حماس کے آگے بے بس نظر آتی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی اخبار ہاآرتض نے خبر دی ہے کہ صہیونی ریاست کی فوج گزشتہ کئی مہینوں سے حماس کے رہنماؤں کو قاتلانہ حملوں کا نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کر رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram