اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 2 اور فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 2 اور فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوجیوں نے غزہ اور غرب اردن میں 2 فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غزہ اور غرب اردن میں 2 فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے ایک 16 سالہ فلسطینی نوجوان کوجنوبی غزہ کے علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ موقع ہی پر شہید ہوگیا جب کہ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلس میں ایک اور فلسطینی نوجوان کوگولیاں مارکر شدید زخمی کردیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ واضح رہے کہ بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد سے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکومت کے خلاف پرامن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں21 فلسطینی شہید اور 3ہزارسے زائد زخمی ہوچکے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram