شمالی کوریا نے نکی ہیلی کو سیاسی فاحشہ قراردیدیا

شمالی کوریا نے نکی ہیلی کو سیاسی فاحشہ قراردیدیا

شمالی کوریا نے اپنے میزائل تجربات پر امریکی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کو سیاسی فاحشہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نکی ہیلی اپنی زبان کو قابو میں رکھیں ورنہ امریکی انتظامیہ کو ان کی بے وقوفی اور زبان درازی کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے میزائل تجربات پر امریکی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کو سیاسی فاحشہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نکی ہیلی اپنی زبان کو قابو میں رکھیں ورنہ امریکی انتظامیہ کو ان کی بے وقوفی اور زبان درازی کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کی سینٹرل نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نکی ہیلی ایک سیاسی فاحشہ ہیں جو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ہم پر پابندیاں عائد کرنے اور دباؤ بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
شمالی کوریا نے خبردار کیا کہ نکی ہیلی اپنی زبان کو قابو میں رکھیں ورنہ امریکی انتظامیہ کو ان کی بے وقوفی اور زبان درازی کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سلامتی کونسل کے اجلاس میں نکلی ہیلی نے شمالی کوریا کی جانب سے کیے جانے والے ہائیڈروجن بم کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی کوریا جنگ پر آمادہ نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا تھا کہ شمالی کوریا پر سخت ترین پابندیاں عائد کی جائیں۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram