شمالی کوریا نے ایک بار پھر امریکہ کو للکار دیا

  • News Code : 818810
  • Source : ۔
Brief

شمالی کوریا کی فوج کی جانب سے چین کی سرحد کے قریب ایک نئے ہائی پرفامنس راکٹ کا تجربہ کیا گیا جسے ملک کی راکٹ انڈسٹری اور خلائی پروگرام کے لئے ایک انقلابی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شمالی کوریا کی فوج کی جانب سے چین کی سرحد کے قریب ایک نئے ہائی پرفامنس راکٹ کا تجربہ کیا گیا جسے ملک کی راکٹ انڈسٹری اور خلائی پروگرام کے لئے ایک انقلابی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
 شمالی کوریا نے ’ہائی پرفامنس‘ راکٹ کا تجربہ کیا ہے جسے ملک کے خلائی پروگرام کے لئے ایک انقلابی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس نئے ہائی پرفامنس راکٹ کے ذریعے ہمیں سیٹلائٹ لانچ کرنے کی عالمی سطح پر بہترین صلاحیت حاصل ہو جائے گی اور پوری دنیا جلد ہی اس تاریخی فتح کا یقین کر لے گی۔ کم جونگ کے مطابق یہ ہائی پرفامنس راکٹ سیٹلائیٹ کو فضا میں بھیجنے کے لیے بین الاقوامی معیار کی سائنس اورٹیکنالوجی کی بنیاد ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے رواں برس میزائل اور جوہری ہتھیاروں کے مختلف تجربات کیے جا چکے ہیں جس سے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ اقوام متحدہ، امریکا، جنوبی کوریا اورجاپان نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جب کہ جنوبی کوریا اورایران کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram