شمالی کوریا میں ایٹم بم کے تجربے کا شبہ

شمالی کوریا میں ایٹم بم کے تجربے کا شبہ

شمالی کوریا میں ہلکی شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے بارے میں عالمی برادری نے ایٹم بم کے تجربے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا میں ہلکی شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے بارے میں عالمی برادری نے ایٹم بم کے تجربے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 ریکارڈ کی گئی۔ چین کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زمین میں زلزلہ کی گہرائی ’صفر کلومیٹر‘ تھی جس کا مرکز شمالی کوریا کا علاقہ کلجو تھا جہاں اس کا ایٹمی مرکز قائم ہے۔ ماہرین نے امکان ظاہر کیا کہ شمالی کوریا نے زیرزمین ایک اور ایٹم بم کا تجربہ کیا ہے جس کی وجہ سے یہ جھٹکے پیدا ہوئے ہیں۔ادھر امریکی ارضیاتی سروے نے کہا ہے کہ وہ فی الحال اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ یہ قدرتی زلزلہ تھا یا پھر کسی ایٹمی تجربے کی وجہ سے پیدا ہوا۔ جبکہ جنوبی کوریا کے حکام نے اسے قدرتی زلزلہ قرار دیا ہے۔ شمالی کوریا اس سے قبل 6 ایٹمی تجربے کرچکا ہے جن کی وجہ سے پیدا ہونے والے زلزلہ کی شدت 4.3 یا اس سے زائد تھی۔ آخری تجربہ اس نے 3 ستمبر کو کیا تھا جس کی وجہ سے 6.3 شدت کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram