شمالی کوریا: بدبودار ٹرمپ کو پاگل خانے میں بند کرنا چاہئے

شمالی کوریا: بدبودار ٹرمپ کو پاگل خانے میں بند کرنا چاہئے

شمالی کوریا کی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک غلیظ اور بدبودار شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں کو چاہئے کہ اسے پاگل خانے میں بند کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ بحوالہ نارتھ کورین ایکسپریس ویب سائٹ:

شمالی کوریا نے امریکیوں کے حالیہ بیانات اور دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ـ ایک غلیظ اور بدبودار ہے اور اگر اس نے شمالی کوریا میں گھاس کی ایک کونپل کو نقصان پہنچایا تو اس کی سزا جہنم ہے۔

ٹرمپ کے خلاف شمالی کوریا کا یہ شدید موقف پیانگ یانگ کے سرکاری اخبار کے ایک کالم کے ضمن میں چھپا ہے جس کو شمالی کوریا کے صدر کم جونگ-اون (Kim Jong-un) کا ذریعۂ ابلاغ کا عنوان دیا جاتا ہے۔

کالم نویس لکھتا ہے: اگر ٹرمپ نے شمالی کوریا پر انسدادی (Preventive) حملے کی اپنی دھمکی کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی یا پھر "کوریا کی ناک خون آلود کرنے" اور اس پر پریشان کن حملہ کرنے کی جرئت کی تو "امریکہ ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائے گا"۔

شمالی کوریا کا یہ موقف ایسے حالات میں سامنے آیا ہے کہ ٹرمپ شمالی کوریا پر ممکنہ انسدادی حملے کے منصوبے پر غور کررہا ہے اور اس طرح کے حملے کا امکان مسلسل بڑھ رہا ہے۔

اس منظرنامے کے تحت امریکہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے فوجی اڈوں اور بنیادی ڈھانچے کے کلیدی مراکز کو اپنے میزائلوں اور بمبار طیاروں کے ذریعے تباہ کرے گا اور امریکیوں کا مقصد یہ ہے کہ کم جونگ-اون کی حکومت کو ناکارہ کرکے ممکنہ وسیع جنگ کا راستہ روک دیں!

کالم نویس نے لکھا ہے: ایک احمقانہ کوشش ہورہی ہے اور ظاہر یوں کیا جارہا ہے کہ ایک قسم کی اشتعال انگیزی (شمالی کوریا کی جانب سے) معرض وجود میں آئی ہے اور یوں ایک حملے کی راہ ہموار کی جارہی ہے حالانکہ طے یہ ہے کہ یہ عسکری مہم جوئی "ناک خون آلود کرنے کی حکمت عملی" نیز ٹرمپ کی دوسری جارحانہ روشوں کے سلسلے میں انجام پائے اور ٹرمپ کی یہ باتیں جارج ڈبلیو بش کے " شيطاني مدار (Axis of Evil)" کی یاددہانی کرارہی ہیں۔

ممکن ہے کہ ٹرمپ عجز اور بےبسی کی وجہ سے عوامی جمہوریہ کوریا کے مہذب اور منصف اور عادل نظام کو بدترین جارحانہ رویوں کے ذریعے غیر معتبر کرنے کی کوشش کرے لیکن وہ اپنے غلیظ جسم کی بدبو ـ جو کہ دھاندلیوں، جعل سازیوں، جنسی زیادتی اور استحصال اور دیگر جرائم سے آلودہ ہے ـ کا ازالہ اور امریکہ کی آخری نابودی کا راستہ نہیں روک سکتا۔

مضمون میں آیا ہے کہ احمق ٹرمپ کو جان لینا چاہئے کہ اسے "ناک خون آلود کرنے" سے کہیں زیادہ شدید انجام یعنی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ جانے کا سامنا کرنا ہے اور امریکی سلطنت (Empire) کو جہنم رسید ہونا ہے اور امریکہ کی مختصر سی تاریخ اسی لمحے اختتام پذیر ہوگی جب امریکہ اس سرزمین کی گھاس کی ایک کونپل کو اکھاڑنے کے لئے قدم آگے بڑھائے۔ اور یوں امریکہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نیست و نابود ہوجائے گا۔

اس کالم میں امریکیوں کو تجویز دی گئی ہے کہ "ٹرمپ کو فوری طور پر شہری آبادیوں سے دور کہیں پاگل خانے میں بند کریں"۔

.............

110


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram